20 اپریل، 2023، 6:20 PM

آبنائے ہرمز میں ایرانی بحریہ کی امریکی جوہری سب میرین کو وارننگ

آبنائے ہرمز میں ایرانی بحریہ کی امریکی جوہری سب میرین کو وارننگ

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی سب میرین فاتح نے آبنائے ہرمز میں امریکی ایٹمی سب میرین فلوریڈا کی موجودگی کے انکشاف کے بعد دشمن کو فوری وارننگ جاری کرتے ہوئے متعلقہ حدود سے نکل جانے پر مجبور کردیا۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کی بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل ایرانی نے کہا ہے کہ امریکی سب میرین خاموشی کے ساتھ زیر آب حرکت کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ علاقے کی نگرانی میں مصروف ایرانی سب میرین فاتح نے بروقت دشمن کی حرکت سے واقف ہونے کے بعد وارننگ جاری کی جس کے بعد امریکی سب میرین نے ایرانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ترک کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سب میرین ایرانی سمندری حدود سے کافی نزدیک ہوچکا تھا لیکن بروقت وارننگ کی وجہ سے اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہوسکا۔

ایرانی بحریہ نے ہمیشہ کی طرح ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے امریکی حکام سے مخاطب ہوکر کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر امریکہ کو جواب دینا ہوگا۔ ہماری افواج امریکہ کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی پر مجبور کریں گی۔

News ID 1916019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha